ملکی مسائل کا واحد حل فوری طور پر شفاف انتخابات ہیں۔سابق وزیراعظم عمران خان

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملکی مسائل کا واحد حل فوری طور پر شفاف انتخابات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کی پیش نظر پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لانگ مارچ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماوں پر انتقامی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔

مشاورتی اجلاس میں عمران خان کی آج کی تقریر کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگو کی گئی ہے۔
عمران خان آج لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ’ویڈیو لنک‘ خطاب کرینگے

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید نے اس حوالے سے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ عمران خان آج گجرات میں حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔

انہوں نے لکھا کہ عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے کپتان کے استقبال کے لیے بے تاب ہے، ملک کے تمام تر مسائل کا حل جمہور کو فیصلے کا اختیار دینے میں ہے۔

لانگ مارچ کا پہلا پڑاؤ گجرات رامتلائی چوک پر ہو گا جہاں پر مسلم لیگ ق شرکاء کا استقبال کریں گے۔
لانگ مارچ کا دوسرا پڑاؤ جی ٹی ایس چوک پر ہو گا جہاں پی ٹی آئی کارکنان استقبال کریں گے، اس مقام پر بڑی اسکرین بھی نصب کی گئی ہے جہاں پر عمران خان کا ویڈیو لنک خطاب ہوگا۔

دونوں پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ پولیس نے دونوں پوائنٹس پر آنے والے راستوں کو بیریر لگا کہ بند کر دیا گیا ہے۔

‘عمران خان کی کارکنوں کو سڑکیں کھلی رکھنے کی ہدایت’
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کارکنان فوری طور پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago