ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے: ترجمان حماس خالد قدومی

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی نے کہا کہ غزہ کی تعمیر نو ہوگی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گی۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان خالد قدومی کا کہنا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت اور دباؤ قبول نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں تنظیم اسلامی کے زیر اہتمام ویڈیو لنک کے ذریعے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے خالد قدومی کا کہنا تھا کہ غزہ کی تعمیر نو ہوگی اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل مدتی قبضے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غزہ کی طویل مدتی ملکیت کی پوزیشن کو دیکھتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم غزہ کی ترقی کریں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں فراہم کریں گے، شہریوں کو آباد کریں گے، منصوبے کے تحت فلسطینیوں کے لیے جگہ فراہم کریں گے، اردن اور مصر کے رہنماؤں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سے بات ہوئی ہے، انہیں غزہ سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند ہے، وہ اپنے منصوبے کے بعد پوری دنیا کے لوگوں کو غزہ میں آباد ہوتے دیکھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں