کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اہلیہ کیساتھ پہلی تصویر شیئر کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی۔مکہ مکرمہ میں شادی کرنے والے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جسے ان کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔فاسٹ بولر نے اپنی اہم شادی اور شادی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔محمد وسیم کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑا ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہے جب کہ دوسری تصویر میں دلہن اپنے ساتھی کرکٹر کو سرخ پھولوں کا گلدستہ دے رہی ہے۔محمد وسیم نے اپنی پوسٹ کا کیپشن لکھا ہے ‘میری بیوی، میری روح مجھے تمہارے پاس لے آئی ہے’۔یاد رہے کہ اس سے قبل شیئر کی گئی تصاویر میں محمد وسیم اور ان کی اہلیہ کو حرم شریف میں دیکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں