لاھور: (ویب نیوز ڈیسک) سٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی جو کہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں ان کی حالت مزید بگڑ گئی ہے .
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طارق ٹیڈی کا جگر ستر فیصد کام نہیںکر رہا . طارق ٹیٍڈی کی طبیعت کی خرابی کی خبر چند روز قبل سامنے آئی جس کے بعد وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کا اعلان کیا .
طارق ٹیڈی کی حالت اس قدر بگڑ چکی ہے کہ انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے. طارق ٹیڈی کی طبیعت اس وقت خراب ہوئی جب وہ گزشتہ دنوں الفلاح تھیٹر میں پرفارم کررہے تھے کام کے دوران جب ان کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو انہیں ہسپتال لیجایا گیا وہاں انہیں ہسپتال میں داخل کر لیا گیا. ابھی تک کی اطلاعات یہی ہیںکہ طارق ٹیڈی کی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے اور
انکی تشویشناک صورتحال پر ان کے فیملی والے دوست احباب سب پریشان ہیں. طارق ٹیڈی سٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں انہوں نے سال ہا سال سٹیج پر کام کرکے فن کی خدمت کی ہے.
طارق ٹیڈی کے مداح اپنے پسندیدہ فنکار کی تشویشناک حالت دیکھ کر کافی پریشان اور اداس ہیں. دوسری طرف وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طارق ٹیڈی کے مفت علاج کے اعلان کو بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے.