لاہور: معروف اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کر گئے۔ طارق ٹیڈی کافی عرصے سے علیل تھے اوراسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کو سانس اور جگر کا عارضہ لاحق تھا۔
چند روز قبل ہی وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے اداکار طارق ٹیڈی کا مفت علاج کرانے کا اعلان کیا تھا۔ ڈاکٹرز کے مطابق جگر کا انفیکشن بڑھنے سے اداکار کی طبیعت بگڑ گئی تھی، ان کے ستر فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق ٹیڈی کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے اسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندارکردارادا کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ طارق ٹیڈی نے اپنے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…