ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال کرنا شروع کر دیا ہے جو پہلے تاحیات پابندی کا شکار تھے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی خاتون کامیڈین کیتھی گرفن،کینیڈا کے طبی ماہر نفسیات جارڈ پیٹرسن اور مشہور پیروڈی ویب سائٹ The Babylon Bee کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بحال کردیے گئے ہیں۔
پیٹرسن پر ٹوئٹر کی جانب سے رواں سال جولائی میں ٹرانس جینڈر اداکار ایلیٹ پیج کی غلط جنس کی نشاندہی پر کی گئی ٹوئٹس پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ The Babylon Bee پر بھی مارچ میں راچل لیوائن کی غلط جنس کے حوالے سے کی گئی ٹوئٹس کی وجہ سے ٹوئٹر نے پابندی لگائی تھی جبکہ کیتھی گرفن پر صرف 11 دن پہلے ہی پابندی عائد کی گئی تھی۔
دوسری جانب ایلون مسک نے ٹوئٹ میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ٹوئٹر کی جانب سے عائد پابندی ختم کرنے کا اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار علی عطرے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔مرحوم…
زمبابوین ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے آئی سی چیمپئینز ٹرافی کی…
دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے…
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…
ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…
پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…