فٹبال ورلڈکپ 2022 میں پاکستان سیالکوٹ کی تیار کردہ فٹبال “الرحلہ” استعمال کی جائے گی

دوحا: (ویب ڈیسک نیوز ) فیفا ورلڈ کپ کے عالمی مقابلے میں سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹ بال استعمال ہوگا جسے “الرحلہ” کا نام دیا گیا ہے۔ الرحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان فٹبال ورلڈکپ کیلیے کوالیفائی نہیں کرتا لیکن میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی نمایاں ہوتی ہے۔ ماضی کی طرح اس بار بھی عالمی کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹبالز استعمال کی جائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض کی ادائیگی میں پاکستان بھرپور کردار ادا کرےگا۔
یہ عرب سرزمین پر ہونے والے پہلا فٹ بال ورلڈکپ ہو گا۔ اہم ترین مقابلے کیلئے ٹیموں کی آمد جاری ہے۔ سپر اسٹار لیونل میسی عالمی چیمپئن بننے کی آخری امید لیے جمعرات کو ٹیم ارجنٹنیا کے ساتھ دوحا پہنچ گئے، ان کے بعد جرمن ٹیم نے لینڈنگ کی۔
منتظمین نے ایونٹ کیلئے سخت سیکورٹی اقدامات کیلئے ہیں۔
ملکی اور غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان نے ورلڈ کپ میں سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے ہزاروں فوجی بھیجے ہیں۔عالمی مقابلے میں سیالکوٹ کا تیار کردہ فٹ بال استعمال ہوگا جسے “الرحلہ” کا نام دیا گیا ہے۔ الرحلہ بال کو قطر کی ثقافت کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کی تیاری میں ری سائیکلنگ میٹریل اور ماحول دوست پانی پر مبنی کیمیکل استعمال ہوا ہے۔ یہ بال 20پینلز پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کے بہترین فٹ بال میں سے ایک قرار دیا گیا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ 20نمبر سے شروع ہوگا۔ قطر میں ورلڈکپ کا جنون قطر میں سر چڑکر بولنے لگا ہے۔ قطری میڈیا کے مطابق ملکی اور غیرملکی شائقین کیلئے میلہ شروع ہوچکا ہے۔ فٹبال دیوانے سڑکوں پر ناچ رہے ہیں۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پہلا ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے خراب موسم کے درمیان آپس…

54 seconds ago

ٹرمپ کو کرارا جواب، ڈنمارک کا 500 سالہ شاہی نشان تبدیل

ڈنمارک نے شاہی کوٹ آف آرمز بدل اس میں قطبی ریچھ میں شامل ہونے والے…

4 minutes ago

برطانوی حکومت کا موقف تبدیل، گرومنگ گینگز کی انکوائری کا فیصلہ

پارٹی حکومت نے اپنا موقف بدلتے ہوئے گرومنگ گینگ کی انکوائری کا فیصلہ کیا، وزیر…

8 minutes ago

سارہ شریف قتل کیس: عمر قید بھگتنے والے والدین کی سزا کیخلاف اپیل دائر

برطانیہ میں اپنی 10 سالہ بیٹی سارہ قتل جرم میں عمر قید شریف کے قیدی…

10 minutes ago

گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا

آپ گوہر نے اپنی شادی سے متعلق تازہ ترین رشید سے زیادہ خبریں ہونے پر…

1 hour ago

لاس اینجلس میں لگی آگ اب تک نہ بجھی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

امریکہ کے شہرجلس میں 9 روز سے آگ لگنے پر قابو پانے کی کوششیں جاری…

1 hour ago