پاک انگلینڈ فائنل ہوا تو کسی صورت میری ہار نہیں ہوگی، میئر لندن

لندن کے میئر سر صادق خان نے کہا ہے کہ اگر چیمپئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوا تو وہ کسی بھی صورت میں نہیں ہاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم فارم میں ہیں امید ہے پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔ لندن کے میئر سر صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک انگلینڈ میچز کے نتائج بہت اچھے نہیں رہے، ہمیشہ جیتنے والی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہیں۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان اور دبئی میں شروع ہو رہی ہے، انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں