برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امن معاہدے کے تحت برطانوی فوجیوں کو یوکرین میں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مستقبل میں مزید جارحیت سے روکنے کے لیے یوکرین میں پائیدار امن ضروری ہے۔گزشتہ روز پیرس میں یورپی رہنماؤں کے ساتھ ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل کیر سٹارمر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو برطانیہ یوکرین میں فوج تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی کی ضمانت نہ صرف یوکرین کی سلامتی بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے زیر قبضہ اور روس کے زیر قبضہ علاقوں کی سرحد پر دیگر یورپی ممالک کے فوجیوں کے ساتھ برطانوی فوجی بھی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ یوکرین کے ساتھ روس کی جنگ کا خاتمہ محض ایک عارضی وقفہ نہیں ہو سکتا بلکہ یوکرین کی مستقبل کی سلامتی کے لیے مستقل حل کی ضرورت ہے۔وزیراعظم کیئر سٹارمر کا یہ اعلان برطانوی فوج کے سابق سربراہ لارڈ ڈینٹ کے میڈیا کو انٹرویو دینے کے بعد سامنے آیا اور کہا کہ برطانوی فوج اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ وہ مستقبل میں یوکرین میں کسی بھی امن مشن کی قیادت نہیں کر سکتی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
معیشت درست سمت میں جارہی، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کرینگے:سلمان اکرم راجہ
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ
سعودیہ، مالدیپ، یو اے ای سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ
برطانیہ: افراط زر کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی، شرح سود میں کمی کے امکانات کم
کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ روپے تک مقرر
دبئی: ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار