پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے،امتحانات کے نتائج کا اعلان کب ہوگا؟جانیں

پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے، سالانہ امتحانات کے سوالیہ پرچے پنجاب ایگزامینیشن تیار کرے گا۔سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کی وجہ سے 31 مارچ سے ایک دو روز قبل کیا جائے گا۔ نیا تعلیمی سال 2025-26 3 اپریل سے شروع ہوگا۔امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 مارچ سے قبل ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں