وزیراعظم نے مہنگائی میں مزید کمی کی نوید سنادی

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی مزید کم کرنے کا وعدہ کیا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات کام کیا ہے تاہم مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آہستہ آہستہ لوگوں کو بہتر معیشت کا ثمر مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالی تو حالات بہت مشکل تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاسی تنازعات سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ پی ٹی آئی کے تحت نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا۔ باہمی اتفاق اور اتحاد سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ ملک میں مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر پہنچ گئی ہے۔ بینکوں کے مارک اپ ریٹ میں بہتری آئی ہے، آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہو گا۔ ان شاء اللہ۔ اس کامیابی میں پوری ٹیم کی محنت شامل ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عدالت کو بھی دن رات مشق کرنا تھا۔ ملک کی ترقی کے لیے ہر اسٹیک ہولڈر کو خلوص نیت سے کام کرنا ہو گا۔ فوج ملکی سلامتی کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں