آکاش چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹس میں حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں بھی دباؤ میں رہے گا۔آکاش چوپڑا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا گراف کبھی اوپر جاتا ہے اور کبھی نیچے، وہ کم مستحکم ہیں۔ یہ ٹیم ان کے ملک کی طرح ہے جہاں اتار چڑھاؤ عام ہیں اور ان کی کرکٹ میں بھی یہی نظر آتا ہے۔سابق بھارتی کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک غیر متوقع ٹیم ہے اور دباؤ میں آکر ٹوٹنا ان کی بڑی کمزوری ہے۔ کیا پاکستان اس مشکل سے نکل سکے گا؟ یہ میرا بڑا سوال ہے کیونکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں دباؤ میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ بدھ 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حال ہی میں 5 وکٹوں سے ہارنے کے بعد میزبان ٹیم ٹورنامنٹ میں داخل ہو رہی ہے، اس سیریز میں جنوبی افریقہ بھی شامل تھا۔پاکستان نے کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف 350 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا تاہم اسی گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے قومی ٹیم صرف 250 سے کم کے اسکور تک محدود رہی جسے کیویز نے باآسانی حاصل کرلیا۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
معیشت درست سمت میں جارہی، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے: محمد اورنگزیب
ہم رکنے والے نہیں، ملک گیر تحریک شروع کرینگے:سلمان اکرم راجہ
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
حکومت کی طرف سے عمران خان کو کوئی آفر نہیں کی گئی: رانا ثناء اللّٰہ
سعودیہ، مالدیپ، یو اے ای سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ
برطانیہ: افراط زر کی شرح 3 فیصد تک بڑھ گئی، شرح سود میں کمی کے امکانات کم
کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت 10 کروڑ روپے تک مقرر
دبئی: ڈیلیوری بائیک رائیڈرز کیلئے ایئر کنڈیشنڈ ریسٹنگ ایریاز تیار