کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ، شدید فائرنگ،امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار

کرم میں ایک بار پھر امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں شدید فائرنگ کرتے ہوئے امدادی گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق 5 آئل ٹینکرز سمیت 130 گاڑیوں کا قافلہ تل سے روانہ ہوا۔ لوئر کرم میں قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے جب کہ انتظامیہ نے قافلے کو حرکت میں آنے کا حکم دے دیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں چرخیل کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد گاڑیوں کو لوٹ لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر فائرنگ کی گئی۔ 40 گاڑیاں تل سے پاراچنار کی طرف جارہی تھیں۔
ادھار کرم میں بھی بنکروں کو مسمار کرنے کا کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکر گرائے جا چکے ہیں۔امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کرم چارخیل میں قافلے پر حملے کی اطلاع پر فورسز کو روانہ کر دیا گیا ہےدوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اوچٹ اور لوئر کرم میں داد قمر میں بھی قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ 64 گاڑیوں کا قافلہ تل سے روانہ ہوا تھا، فائرنگ سے جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں