برطانیہ: مقامی عدالت کا دھوکے بازوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

برطانیہ کی ایک مقامی عدالت نے بیلف کے طور پر کال کرنے والے جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ اگر انہیں جعلسازوں کی کال موصول ہوتی ہیں تو عدالت کے اصل نمبروں پر رابطہ کریں۔برطانیہ میں فراڈ کے ذریعے لوگوں سے رقم بٹورنے کا سلسلہ ہمیشہ سے جاری ہے، اب ان جعلسازوں نے بیلف بن کر لوگوں کے پیسے ہتھیانے کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جعلساز بیلف کا روپ دھارتے ہیں اور قرضوں کی عدم ادائیگی پر گھریلو سامان ضبط کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، ساتھ ہی صورتحال سے بچنے کے لیے بوگس مقامی عدالتی نمبر فراہم کرتے ہیں۔بعد ازاں جعلی عدالت کا نمائندہ لوگوں کو رقم کی جلد ادائیگی کے لیے قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اسلام میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھمبر لینڈ کے پال اور چیشائر کی وکٹوریہ کو کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بر وقت حاضر دماغی کے سبب لُٹنے سے بچ گیا۔منسٹری آف کمپنی نے اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیلف بن کال جرم، اسی طرح کال موصول ہونے پر اسے بند کر دیں اور مقامی عدالت کے درست نمبر پر کال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں