318

تسنیم حیدر کا نواز لیگ سے کوئی تعلق نہیں ۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (انمول نیوز) تسنیم حیدر کا نواز لیگ سے کوئی تعلق نہیں ۔ مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ تسنیم حیدر نامی شخص پاکستان مسلم لیگ ن لندن کا ترجمان ہے اور نہ ہی اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق ہے۔
تسنیم حیدر کے پاس اگر کسی قسم کے ثبوت ہیں تو جےآئی ٹی کے قانونی فورم پرپیش کریں، تصویر میں نظر آنے والا شخص پی ٹی آئی لندن کا آرگنائزر ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیک نیوز سے ارشد شریف کے اصل قاتلوں سے توجہ ہٹائی نہیں جاسکتی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والا تسنیم حیدر خود قتل کیس کا مفرور ملزم نکلا۔

اس حوالے سے دستیاب دستاویز کے مطابق ملزم 15 مئی 2004 کو تھانہ صدرگجرات میں درج قتل کیس کی تفتیش کاملزم ہے۔

اجتماعی قتل کے اس واقعے میں تقریباً 17 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ پنجاب پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر شاہ قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نامزدہوا۔

واضح رہے کہ ملزم تسنیم حیدر کا تعلق ضلع گجرات کے علاقے مدینہ سیداں سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں