بیرسٹر گوہر کی پنجاب اسمبلی آمد، اپوزیشن لیڈر سمیت اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کی پنجاب اسمبلی آمد، بڑی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی، اس موقع پر پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے فرخ جاوید مون، اعجاز شفیع، علی امتیاز وڑائچ، اویس ورک اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔جس کے دوران بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے بھی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران پارٹی تنظیم سازی پر تبادلہ خیال کیا، جب کہ رمضان المبارک کے بعد تحریک چلانے پر غور کیا گیا۔اس موقع پر بیسٹر گوہر نے کہا کہ پنجاب میں تمام ورکرز کیلئے میرے گھر کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں