ون ڈے رینکنگ: بابرسے نمبر ون پوزیشن چھن گئی، بھارتی بیٹر پہلی پوزیشن پر آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارت کے شبمن گل ون ڈے کرکٹ میں نمبر ون بلے باز بن گئے ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔بھارتی کرکٹر شبمن گل کے 796 اور بابر اعظم کے 773 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما تیسرے، جنوبی افریقہ کے اینرچ کلاسن ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر ہیں۔پاکستان کے فخر زمان ایک درجہ تنزلی سے 14 ویں اور کپتان محمد رضوان 6 درجے بہتری کے ساتھ 15 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔سری لنکا کے مہیش تھکشنا آئی سی سی ون ڈے بولر رینکنگ میں نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں