چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری، تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنرز نے نیوزی لینڈ کو 39 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑی 73 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن نے ایک رن بنایا اور ایک وکٹ گنوائی۔ ول ینگ اور ٹام لیتھم اس وقت کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح کے لیے پر امید ہیں، کوشش کریں گے کہ میزبان پاکستان کے خلاف بڑا ہدف رکھ کر دباؤ میں رکھیں۔پاکستان اسکواڈ:کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمدنیوزی لینڈ کا اسکواڈ:کپتان میچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، تام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں