آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے 30.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا اور تین کھلاڑی 73 رنز پر پویلین لوٹ گئے، ڈیون کونوے اور ڈیرل مچل 10، 10 جبکہ کین ولیمسن ایک رن بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے۔ول ینگ اور ٹام لیتھم کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 118 رنز کی شراکت قائم ہوئی جس کے بعد ول ینگ 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ول ینگ کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے بھی 125 رنز کی طویل شراکت قائم کی۔ گلین فلپس 49.4 اوورز میں 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں گے۔اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح کے لیے پر امید ہیں، کوشش کریں گے کہ میزبان پاکستان کے خلاف بڑا ہدف رکھ کر دباؤ میں رکھیں۔پاکستان اسکواڈ:کپتان محمد رضوان، بابراعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمدنیوزی لینڈ کا اسکواڈ:کپتان میچل سینٹنر، ول ینگ، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، تام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، نیتھن اسمتھ اور ول او آرک
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی