بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی اہم انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ شلپا شیٹی نے ماضی میں اپنے اور سلمان خان کے درمیان مضبوط تعلقات سے متعلق کھُل کر بات کی۔
اداکارہ نے 9 سال بعد انتہائی اہم انکشاف کیا کہ سلمان خان مجھ سے شادی کرنے والے تھے. ان کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ سلمان میرے گھر آتے تھے.
انہوں نے کہا کہ سلمان کی میرے والد سے بہت دوستی تھی، جب ان کا انتقال ہوا تو سلمان ہی وہ شخص تھے جو ہمارے گھر کے ایک کونے میں بیٹھ کر رونے لگے۔
واضح رہے کہ اداکارہ شلپا شیٹی اور اداکار سلمان خان ماضی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکے ہیں۔