سعودیہ، مالدیپ، یو اے ای سمیت 5 ملکوں سے مزید 17 پاکستانی ڈی پورٹ

سعودی عرب، مالدیپ اور متحدہ عرب امارات سمیت 5 ممالک سے مزید 17 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ان افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ، 1 کو زائد قیام اور 2 کو پاسپورٹ کے بغیر ڈی پورٹ کیا گیا۔مالدیپ میں 1 شخص کو ناپسندیدہ قرار دیا گیا جبکہ 2 افراد کو پاسپورٹ نہ ہونے اور زیادہ قیام کرنے پر متحدہ عرب امارات میں ڈی پورٹ کر دیا گیا۔کینیا میں المیعاد پاسپورٹ پر 1، قطر میں مفرور 4 اور مقامی قوانین کے خلاف خلاف 1 پاکستانی کو پورٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں