انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا۔اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔پی سی بی نے کہا کہ فخر زمان دبئی روانہ ہونے والی ٹیم کے ساتھ نہیں جا رہے، ان کی انجری سنگین ہے۔کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل سکیں گے، متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔فخر زمان کی جگہ امام الحق کو شامل کیے جانے کا امکان ہے جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ میں 98 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑنا پڑا تھا۔فخر زمان میدان میں واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، وہ بھی بیٹنگ کرتے ہوئے تکلیف میں نظر آئے۔ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے میں جکڑن کی شکایت ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی