وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، حکومت معیشت کے تمام شعبوں میں اصلاحات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہے، رائٹ سائزنگ کے لیے مکمل پلان تیار کر لیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر رائٹ سائزنگ کی جائے گی، نجکاری کے عمل کو مزید شفاف بنائیں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ہم اپنے معاشی اہداف سے آگاہ ہیں، صوبائی حکومتیں زرعی ٹیکس پر کام کر رہی ہیں۔پالیسی ریٹ میں کمی ہو رہی ہے، پالیسی میں سرمایہ کاری سے کمی ہو رہی ہے اور کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بیجا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی