صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا کو درخواست دائر کردی ہے۔درخواست جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں دائر کی گئی تھی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ کمی کی جاسکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔درخواست کے مطابق جنوری کے مہینے میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی کے یونٹ فروخت کیے گئے جن میں سے 10.63 فیصد ہائیڈل اور 15.56 فیصد مقامی کوئلے سے فروخت ہوئے۔جنوری کے مہینے کے دوران درآمدی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد، فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.33 فیصد اور آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار جنوری کے مہینے کے دوران 18.92 فیصد رہی۔پچھلے مہینے جوہری سے بجلی کی پیداوار 26.61%، ایران سے بجلی 0.41%، ہوا سے 2.67% اور Bagasse 1.67% رہی۔ جنوری کے مہینے میں شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں