وزیراعلیٰ کے پی کا طلبا کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے طلباء کو مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں جتنے فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جارہے ہیں ہم انہیں مفت لیپ ٹاپ دیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر اپنے شہریوں کو مفت ہیلتھ کارڈ دیں۔ہم نے اپنی پوری آبادی کو ہیلتھ کارڈ پلس دیا ہے اور اب لائف انشورنس کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود آمدن میں 55 فیصد اضافہ کیا، پنجاب نے بھی اپنی آمدن 12 فیصد سے بڑھا کر 55 فیصد کردی، خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے میں 176 ارب روپے سرپلس ہیں۔ علی امین گنڈا پور کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پنجاب کو 300 ارب روپے سرپلس کا ہدف دیا گیا تھا۔پنجاب حکومت نے 146 ارب روپے کا نقصان۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ 4 ہزار مستفیض بچوں کی شادی کرا رہے ہیں اور ہر بچی کو 2 لاکھ روپے دے رہے ہیں، میں پنجاب کی کارکردگی ہماری ایک فیصد کارکردگی کے برابر نہیں، مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں