قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی

قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب المناک حادثہ پیش آیا جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گرا۔حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جو گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے اور گاڑی کھارا چوک کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں