کانگریس رہنما سونیا گاندھی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما اور راجیہ سبھا کی رکن سونیا گاندھی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سونیا گاندھی کو پیٹ میں تکلیف کے باعث جمعرات کی صبح نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ سونیا گاندھی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ امکان ہے کہ اسے جمعہ کی شام تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سر گنگا رام ہسپتال کے مطابق، سونیا گاندھی کو پیٹ کی کسی تکلیف کی وجہ سے جمعرات کو داخل کیا گیا تھا، لیکن کوئی بڑی تشویش نہیں ہے اور امکان ہے کہ انہیں جمعہ کی صبح تک ڈسچارج کر دیا جائے گا۔سونیا گاندھی جو کہ کانگریس کی سابق صدر بھی رہ چکی ہیں، نے دسمبر میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں