پاکستان تحریک انصاف کا وفد آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا جس میں اپوزیشن کا وفد چیف جسٹس کو نظام انصاف کی بہتری کے حوالے سے تجاویز دے گا۔اپوزیشن وفد سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بھی چیف جسٹس سے ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ بار نے بھی چیف جسٹس کو اصلاحاتی عمل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں تعاون پر وزیراعظم اور اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے چیف جسٹس کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔گزشتہ روز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلاء سے بھی ملاقات کی۔ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔
اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان
وفاقی حکومت نے شکیل آفریدی کی حوالگی کے عوض عافیہ صدیقی کی رہائی کی تجویز مسترد کردی
لندن: جین تھراپی سے بچپن کے اندھے پن کا علاج
اسرائیلی وزیرِ اعظم کا مغربی کنارے میں فوجی آپریشن تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پنجاب ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے چیلنج، وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی ہے: آئی ایم ایف
خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی
بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کیلئے حکومتی منصوبہ تیار
قصور، کھارا چوک کے قریب کیری ڈبہ حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 2 زخمی