بھارتی ٹیم 23 فروری کو پاکستان سے نہیں جیت سکتی: مہا کمبھ میلے کے بابا کا دعویٰ

بھارتی مذہبی مہا کمبھ میلے سے شہرت پانے والے ابھے سنگھ جنہیں آئی آئی ٹی بابا بھی کہا جاتا ہے، نے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے۔یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں میچ ہونے جا رہا ہے۔ہندوستانی شخصیت ابھے سنگھ نے پاک بھارت میچ سے متعلق ایک غیر متوقع دعویٰ کیا ہے۔بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابا ابھے سنگھ پاک بھارت مقابلے کے بارے میں کہتے ہیں کہ بھارت اس بار پاکستان کو ہرا نہیں سکتا، یہ میری رائے ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر ویرات کوہلی اور دیگر کھلاڑی بہت زیادہ دباؤ ڈالیں تب بھی اس بار بھارت پاکستان کو ہرا نہیں سکتا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں