جہاں الیکشن چوری ہو، وہاں معیشت نہیں چل سکتی، شاہد خاقان

عوامی پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جہاں الیکشن چوری ہوں وہاں معیشت نہیں چل سکتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ قوم کی حالت بہتر کرنے کے لیے سب سے بات کرنا ہوگی۔ اے پی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ آج ان کی حکومت ہے جو ووٹ لے کر نہیں آئے، یہ نظام نہیں چل سکتا، جہاں الیکشن چوری ہو وہاں معیشت نہیں چل سکتی۔ نوجوان تعلیم، روزگار اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ملک کے نوجوان ہیں، آج باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں، آئین توڑنے سے ملک جبر سے نہیں چلتا۔شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا کہ ہماری پارلیمنٹ خاموش ہے، وہ کالے قوانین بناتی ہے، ملک کے نمائندے عوام کے نمائندے نہیں ہوتے، اس مسئلے کو دور کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب الیکشن چوری کرکے حکومتیں بنیں گی تو نہ ملک چلے گا اور نہ ہی معیشت، آج ایک دوسرے کو جیلوں میں ڈالنے کی سیاست کی جارہی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ چوری طاقت کے عوامی نمائندوں کے احتساب کا نظام ہی ختم ہو گیا، وکٹوں والی سیاست ناکام ہو گئی، ہم کسی الائنس کا ملک نہیں، سب کو سمجھوتہ کرنے کی بات پر قابو پانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں