میں اب گمنامی میں چلا جاؤں گا،لیکن فوج سے روحانی رشتہ رہے گا۔ ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ

سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو پُرتپاک انداز میں جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد نے انہیں رخصت کیا۔

انمول نیوز کے مطابق سبکدوش آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو پُرتپاک انداز اور پورے پروٹوکول کیساتھ جی ایچ کیو سے رخصت کیا گیا۔ پاک فوج کے نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور چیفس آف جنرل اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے انہیں رخصت کیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، ڈی جی آئی ایس آئی اور اعلیٰ فوجی افسران بھی موجود تھے جب کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ جی ایچ کیو سے رخصتی کے وقت اپنے سیکیورٹی اسٹاف سے بھی ملے۔

اس موقع پر سابق آرمی چیف قمر باجوہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کیلیے جو ہو سکتا تھا وہ کیا اور اس سے مطمئن ہوں۔ جنرل عاصم منیر بہترین آفیسر ہیں اب کمانڈ ان کے حوالے ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

7 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

7 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

12 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

13 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

13 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

13 hours ago