358

جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے، کمان سنبھال لی

جنرل سید عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پُروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی۔

انمول نیوز کے مطابق پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پُروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھنے سے کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی جس کے بعد وہ پاک فوج کے سربراہ بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں