نیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم (نادرا) کی جانب سے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے “اجازت آپ کی” کے نام سے نئی سروس کا اجراء کردیا گیا ہے۔
ترجمان نادرا کے مطابق نئی سروس کے ذریعے آپ اپنے تصدیق کا عمل بغیر کسی مشکل کے باآسانی مکمل کرسکیں گے۔نئی سروس کے آغاز سے شہریوں کو بااختیار بنانے اور ذاتی معلومات محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سروس سے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار شہریوں کے ہاتھ میں ہوگا۔
سروس سے شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائیگی، جب کہ سروس سے شہری کا حساس ڈیٹا مکمل طور پر محفوظ رہے گا۔