عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

لاہور:(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کر رہا ہے، پاکستان کیخلاف کام کرنیوالے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان پہلے امریکی لابی سے تو حقیقی آزادی حاصل کرلو،عمران خان آئین، قانون اور سچائی سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی توشہ خانہ، فارن فنڈنگ، ٹیریان کیسز سے حقیقی آزادی چاہتا ہے، یہ ہر ادارے اور اس کے سربراہ کو اپنا غلام بنانے کی حقیقی آزادی چاہتا ہے۔

اس کی حقیقی آزادی کے مناظر ڈی چوک پر پوری قوم پہلے ہی دیکھ چکی ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ملک میں لوٹ مارکی آزادی چاہتا ہے، عمران نیازی کی امریکا سے اوپر سے لڑائی ہے، اندر سے بھائی بھائی ہیں۔َ

رانا ثنا نے کہا کہ یہ شخص مینار پاکستان جیسی پاک جگہ کو اپنے جھوٹ کے لیے استعمال کررہا ہے، برصغیر کے مسلمانوں کی سچائی کی علامت پر پاکستان کا جھوٹا ترین شخص ہے، پاکستان کے خلاف کام کرنے والے ایجنٹ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

4 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

4 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

4 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان

امریکی پابندیوں کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اس ہفتے وار کا حصہ…

4 hours ago

آذربائیجان کی کارگو گاڑیوں کو پاکستان داخلے کی اجازت مل گئی

ایف بی آر نے ٹرانزٹ اور دوطرفہ تجارتی سامان لے جانے والی آذربائیجان کی رجسٹریشن…

5 hours ago