پاکستان کے نامورگلوکار عاطف اسلم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے

پاکستان کے نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں پہلے روزے کو ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ وہ اور ان کی اہلیہ بیٹے کے بعد ایک بیٹی کے بھی والدین بن گئے ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹی مکمل صحتیاب ہیں اور خیریت سے ہیں۔عاطف اسلم نے کیپشن میں لکھا کہ ’آخر کار انتظار ختم ہوا۔

میرے دل کی نئی ملکہ آگئی بچہ اور سارہ دونوں ٹھیک ہیں الحمدللہ۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ حلیمہ عاطف اسلم کی طرف سے رمضان مبارک۔‘

عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا ہے۔ مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے عاطف اسلم کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago