قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔عزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

لاہور: (انمول نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو بہترین کارکردگی اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا ہے۔

یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی ہیں۔ بابراعظم افغانستان کے خلاف سیریز کا حصہ نہیں ہیں ، اس لیے انہوں نے 23 مارچ کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے قومی کپتان کو اس اعزاز سے نوازا۔

اس سے قابل مصباح الحق، یونس خان، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت چار سابق کپتانوں کو کرکٹ میں ان کی شاندار خدمات پر ملک کے تیسرے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ان سے پہلے صرف 4 دیگر کرکٹرز کو ان کی شاندار کھیلوں کی کامیابیوں پر ستارہ امتیاز کا ایوارڈ ملا تھا، ان میں 2011 میں محمد یوسف، 2015 میں سعید اجمل، 1992 میں جاوید میانداد اور 2005 میں انضمام الحق شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پاکستانی کرکٹر تھے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago