عمران خان نے سیاست کو اس سٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم. وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:(انمول نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے سیاست کو اس سٹیج پر لاکر کھڑا کردیا ہے جہاں اب یا تو وہ رہیں گے یا ہم، اگر ہم سمجھیں گے کہ وجود کی نفی ہو رہی ہے تو ہر حد تک جائیں گے۔

انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان سیاست میں جمہوری روایات، پرامن سیاسی ماحول پر یقین نہیں کرتے بلکہ انہوں نے سیاست کو دشمنی بنا دیا ہے اوراب وہ ہمیں اپنا دشمن سمجھتے ہیں جبکہ ہم انکو اپنا سیاسی مخالف سمجھتے تھے لیکن اب بات یہاں تک آگئی ہے کہ وہ بھی ہمارا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی اس وقت کے وزیراعظم عمران خان سے ملے تو ان سے پوچھا گیا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے جس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ معیشت، لیکن عمران خان نے کہا کہ نہیں ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جب عمران خان نے یہ واضح کیا کہ اپوزیشن کو جڑ سے ہی ختم کرنا ہے تو اس لیے انہوں نے کہا تھا کہ سعودی عرب کی طرح اختیارات ہوں تو پانچ سو لوگوں کو پھانسی لگا دوں اور اس کے بعد انہوں نے قانون پاس کرکے ریٹائرڈ ججز کو اینٹی نارکوٹس، احتساب عدالت اور دیگر مقامی عدالتوں میں تعینات کرنا تھا جن کو ہائی کورٹ کے جج کے برابر مراعات ملنی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آگ لگی نہیں ہے بلکہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، 2014 سے فتنہ خان ملک میں آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے جس نے دھرنے دیے، احتجاج کیے اور جب حکومت میں آیا تو انتقامی کارروائی کا گھٹیا طریقہ کار چلایا۔

رانا ثنا نے کہا کہ 25 مئی کو، پھر 26 نومبر اور اب زمان پارک میں یہ آگ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم نے بہت بہتر انداز سے اس معاملے کو حل کیا ہے ورنہ اگر ہم بھی ان جیسی حرکات کرتے تو واقعی ملک میں آگ لگ چکی ہوتی۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گیا

پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…

3 hours ago

حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…

3 hours ago

حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…

9 hours ago

پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…

9 hours ago

گنڈاپور کے اچھا بچہّ ہونے کا ثبوت

تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…

9 hours ago

مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…

9 hours ago