لاہور(انمول نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک لاہور سے اسلام آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے زمان پارک سے روانہ ہوگئے۔
عمران خان اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل کمپلیکس میں آج پیشی کے دوران درج مقدمات کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
عمران خان 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں حاصل کرنے کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔
سابق وزیرِ اعظم کی عبوری ضمانتوں کے لیے آج ہی ڈائری برانچ سے نمبر لگنے کا امکان ہے۔
عمران خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔
ذرائع پی ٹی آئی لیگل ٹیم کے مطابق سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر کیسز میں عمران خان کی عبوری ضمانتوں کی استدعا کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق اس ضمن میں ساڑھے 25 سو اہلکار اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی پلان کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنسو گیس شیل، ربر کی گولیاں، واٹر کینن اور قیدی وین کے حوالے سے پلان فائنل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان سولر پینلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے گھریلو…
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران…
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کردیئے جائیں گے…
راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے…
تحریر ۔۔۔۔۔عبداللہ طارق سہیل ایک سال چار مہینے کے یک طرفہ قتل عام کے بعد…
سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی انصاف کے بعد…