444

پاکستان نے افغانستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 66 رنز سے شکست دے دی

شارجہ (انمول نیوز)پاکستان نے افغانستان کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 66 رنز سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور محمد حارث ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد طیب طاہر 10 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق سیریز میں کھاتا کھولنے میں کامیاب ہوگئے
تاہم وہ بھی 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد صائم ایوب اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، عماد وسیم 13، افتخار احمد 31 اور شاداب خان 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ 21 سکور بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، پاکستان کی جانب سےشاداب خان اور احسان اللہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا عماد وسیم ، زمان خان اور محمد وسیم جونیئر نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی جبکہ افغانستان کے نجیب اللہ زردان کو احسان اللہ نے اپنی تیز ترین گیند سے زخمی کر دیا اور وہ ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔
واضح رہے کہ افغانستان یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، افغانستان نے تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے ٹی 20 سیریز جیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں