0

ہم ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہی،جو لوگ غلط کام کریں گے تو گرفتاری ہو گی ،مریم نوازنے مزید کیا کچھ کہہ دیا؟جانیں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ،پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مخالفین کا کام تنقید کرنا ہےاور پی ٹی آئی کا کام احتجاج کرنا ہے، اگر انہوں نے غلط کام کیا تو انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 25 روپے کی روٹی کی قیمت 12 روپے تک لے آئے ہیں، پنجاب کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ مخالفین کا کام تنقید کرنا ہے لیکن تنقید صحیح طریقے سے کریں، وہ پنجاب میں مزدوروں، کسانوں اور دیگر طبقات کے لیے کام کر رہے ہیں۔پاکستان کے حالات بدل رہے ہیں، لوگوں کی زندگیاں آسان ہو رہی ہیں، تحریک انصاف نے کئی بار احتجاج کی کال دی لیکن کوئی لوگ نہیں آئے، تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا سے لوگ لانے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں