Categories: کرکٹکھیل

افغانستان ویمن کرکٹ ٹیم کے نمائشی میچ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے لیے نمائشی میچ کا اعلان کر دیا ہے۔ ویمنز ایشز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز افغانستان کی خواتین ٹیم اور کرکٹ ودآؤٹ بارڈرز کی ٹیم ایکشن میں ہو گی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی میچ 30 جنوری کو میلبورن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے آسٹریلیا میں افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے ارکان کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میچ خواتین کی کرکٹ میں شمولیت کا جشن منانے کے تاریخی دن کا حصہ بھی ہوگا۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ یہ میچ آسٹریلیا میں مقیم افغانستان کی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منعقد کیا گیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا کہ کرکٹ اور کمیونٹی کے بہت سے لوگوں نے افغانستان کی خواتین ٹیم کو آسٹریلیا میں آباد ہونے میں مدد کی ہے اور یہ میچ ان کے کام کو منانے کے لیے ہے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

1 hour ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

2 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

2 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

2 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

5 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

6 hours ago