خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مردان، چارسدہ، صوابی، نوشہرہ، ہنگو، بنوں، وزیرستان، لکی مروت میں بارش کا امکان ہے۔ ٹانک میں بھی بارش کا امکان ہے جب کہ پہاڑوں پر آج برف باری ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سبی اور گردو نواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، گجرات، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں شام کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ یا رات کے وقت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…