اسلام آباد :(ویب ڈیسک) زیرحراست تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی جیل میں ایک بار پھرطبیعت ناساز ہوگئی۔ اڈیالہ جیل میں شہباز گل کو دوبارہ سانس لینے میں دشواری، سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس پر جیل کے میڈیکل آفیسر نے پی ٹی آئی رہنما کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں پمز سے بھی ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل پہنچ کر شہباز گل کی صحت کا جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد جیل انتظامیہ نے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹرز نے شہباز گل کو ادویات تجویز کرکے پابندی سے دوا لینے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب شہباز گل سے ان کے بھائی محمد یاسین اور سسر اسد اعجاز نے ملاقات بھی کی ہے۔