فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ءکی طرف سے ’حیا‘ کارڈ جاری

دبئی(آن لائین ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے شائقین کے لیے ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کا اعلان کر دیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ءکی طرف سے ’حیا‘ کارڈ جاری کیا گیا ہے۔ یہ کارڈ فیفا ورلڈ کپ کے میچز کے ٹکٹ خریدنے والوں کو دیا جائے گا۔ متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ جن لوگوں کے پاس یہ ’حیا‘ کارڈ ہو گا انہیں امارات کا ملٹی پل انٹری ویزا دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے ذریعے متحدہ عرب امارات ورلڈ کپ کے شائقین کی میزبانی کرے گا۔ لوگ قطر میں میچ دیکھنے کے ساتھ ساتھ قطر میں رہائش اور سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
متحدہ عرب امارات کی طرف سے حیا کارڈ کے حامل لوگوں کو 90دنوں کے لیے بار بار متحدہ عرب امارات میں داخلے کی سہولت دی جائے گی۔ان 90دنوں کا شمار اس ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے اجراءکی تاریخ سے ہو گا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں