پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ملین (50 لاکھ ) روپے دینے کا اعلان

لندن(انمول نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 5 ملین (50 لاکھ ) روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ تقریب ’لائیو ٹیلی تھون‘ کے دوران پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔عامر خان نے عمران خان کی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کے دوران کال کی اور عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے فوری 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پہلے تو باکسر عامر خان کی آواز نہ پہچان پائے تاہم ٹیم کی طرف سے بتائے جانے پر عامر خان کا شکریہ بھی اداکیا۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں