پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانیہ نے امداد میں اضافہ کردیا. برطانوی ہائی کمیشن

پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے برطانیہ نے امداد میں اضافہ کردیا، برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ مزید ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ امداد دے گا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے امداد میں اضافے کا اعلان کیا، برطانیہ کی طرف سے پہلے ہی 15 لاکھ پاؤنڈ فوری امداد کا اعلان کر چکا ہے۔
اس موقع پر برطانیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تہائی پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، سیلاب میں گھرے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلیے ہر ممکن امداد دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڑھ کروڑ پاونڈ کا یہ امدادی پیکج بھی ہماری ان کوششوں کا حصہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں