کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ٹیسٹ رینکنگ میں بھی بابر اعظم نے ٹاپ تھری میں رہتے ہوئے تیسری پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی باولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان نے دو درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے، شاہین آفریدی چوتھے سے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں