ایپل کمپنی نے آئی فون 14 کو متعارف کرانے کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

کمپنی نے آئی فون 14 کو متعارف کرانے کے لئے تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

آئی فون 14 سیریز کو متعارف کرانے کی تاریخ کا اعلان کمپنی کی جانب سے کیا گیا جس کے مطابق ایپل کی نئی آئی فون سیریز کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ ساتھ ہی ایپل واچ 8 کو بھی پیش کیا جائے گا۔

ایپل کی جانب سے اس ایونٹ کا نام فار آؤٹ رکھا گیا ہے جس میں آئی فون 14، آئی فون 14 میکس، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس پیش کیے جائیں گے، آئی فون 14 کی قیمت 799 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے یعنی گزشتہ سال کے آئی فون 13 جتنی ہی قیمت ہوگی۔

آئی فون 14 میں 6.1 انچ، آئی فون 14 میکس میں 6.7 انچ، آئی فون 14 پرو میں 6.1 جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

آئی فون 14 اور 14 میکس میں گزشتہ سال کا اے 15 جبکہ آئی فون 14 پرو ماڈلز میں زیادہ تیزرفتار اور طاقتور اے 16 پراسیسر دیے جانے کا امکان ہے تاکہ وہ دیگر ماڈلز کے مقابلے زیادہ فلیگ شپ فیچرز سے لیس محسوس ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں