302

لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ، راستے بند ، سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان کے چاروں صوبوں میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ جب کہ راستے بند ہوگئے جس کے باعث سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

ملتان سمیت دیگر شہروں میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں۔ کئی شہروں میں پیاز 300 روپے کلو سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے جب کہ ٹماٹر کی قیمت 250 سے 300 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عندیہ دیا تھا کہ ملک میں سبزیوں کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے بھارت کے ساتھ تجارت کھولی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب وزارت فوڈ سیکیورٹی نے پیاز اور ٹماٹر کے درآمدی پرمٹ 24 گھنٹوں میں جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
درآمد کنندگان کو پیاز اور ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت نے ایف بی آر کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکس اور لیویز اگلے 90 دنوں کے لیے معاف کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں