355

متحدہ عرب امارات کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے بدھ کو ستمبر کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق امارات کی فیول پرائس کمیٹی نے ستمبر کے لیے پٹرول 98 کے نرخ کم کرکے 3.41 درہم فی لٹر کیے ہیں۔ اگست میں اس کی قیمت 4.03 درہم تھی۔
پٹرول 95 کے نرخ بھی کم ہوئے ہیں۔ اگست میں ایک لٹر 3.92 درہم میں دستیاب تھا۔ ستمبر میں 3.30 درہم فی لٹر فروخت ہوگا۔
اسی طرح ڈیزل اگست میں 4.14 درہم فی لٹر فروخت کیا جا رہا تھا۔ اب ستمبر میں 3.87 درہم لٹر دستیاب ہوگا۔
91 ای پلس کے نرخ ستمبر کےلیے 3.22 درہم مقرر کیے گئے ہیں۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں